امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو
امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔فائل فوٹو

شکست یقینی۔ٹرمپ کی ہوائیاں اڑگئیں،دھاندلی کا الزام لگادیا

امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران پانسہ پلٹتا دیکھ کر صدر ٹرمپ کی ہوائیاں اڑگئیں،ایک بارپھر دھاندلی کا الزام لگادیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں مخالفین پرالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے حریف امیدوار جوبائیڈن کے ووٹوں کو ہر جگہ ڈھونڈا جا رہا ہے۔ پنسلوانیا، وسکونسن اور مشی گن میں یہ سب ہورہا ہے جو ہمارے ملک کیلیے ٹھیک نہیں۔

خیال رہے کہ صدر ٹرمپ کو شروع سے ہی بذریعہ ڈاک ڈالے گئے ووٹوں پر تحفظات رہے ہیں۔ انہوں نے آج بھی مطالبہ کیا تھا کہ ڈاک والے ووٹوں کی گنتی بند ہونی چاہیے اور وہ ایسا کرنے کیلیے سپریم کورٹ جائیں گے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پنسلوانیا میں بہت زیادہ  محنت کی ہے اور 5 لاکھ ووٹوں کو غائب کردیا ہے، اسی طرح مشی گن اور دیگر جگہوں پر بھی کیا جارہا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے جانے والے اس ٹویٹ کو ٹوئٹر انتظامیہ نے چھپادیا ہے اورکہا ہے کہ ’اس ٹویٹ میں شیئر کیا گیا بعض یا سارا مواد الیکشن کے بارے میں بہکانے والا ہوسکتا ہے۔