فائنل میں لاہورقلندرز کا مقابلہ کراچی کنگزکے ساتھ ہو گا۔فائل فوٹو
 فائنل میں لاہورقلندرز کا مقابلہ کراچی کنگزکے ساتھ ہو گا۔فائل فوٹو

پی ایس ایل 5۔لاہورقلندرزنے پشاور زلمی کو ہرادیا

پاکستان سپر لیگ فائیوکے دوسرے کوالیفائر میچ میں پشاور زلمی نے لاہورقلندرزکو جیت کے لیے 171رنز کا ہدف دے دیا ۔

کراچی کنگزنے مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر170رنز بنائے ۔جواب میں لاہور قلندرزنے مقررہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔محمد حفیظ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے بغر وکٹ گنوائے 74 رنز بنائے ۔

لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پشاورزلمی کی جانب سے امام الحق 24سکور بنا کر ویزکی گیند پرآوٹ ہوئے ،حیدرعلی بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پرآوٹ ہوئے ۔صہیب مقصود 16رن بنا کر دلبر حسین کی گیند پر آوٹ ہوئے ،فاف ڈوپلیسز31سکور بنا کر دلبر حسین کی گیند پرآوٹ ہوئے۔

شعیب ملک 39 اسکوربنا کرآوٹ ہوئے ،محمد عمران 8اسکور بنا کر ویزکی گیند پرآوٹ ہوئے،بریتھ ویٹ 10اسکور بنا کر شاہین شاہ کی گیند پرآوٹ ہوئے ۔زلجیون 37اسکوربنا کر حارث روف کی گیند پرآوٹ ہوئے ۔لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے تین جبکہ ویز،شاہین آفریدی اور حارث روف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں لاہور قلندرزکی جانب سے فخر زمان 6اسکور بنا کر ثاقب محمود کی گیند پرآوٹ ہوئے ۔تمیم اقبال18رنز بنا کر ثاقب محمود کی گیند پرآوٹ ہوئے ،سہیل اختر7اسکور بنا کرثاقب محمود کی گیند پر آوٹ ہوئے۔بین ڈنک 20اسکور بنا کرمحمد عمران کی گیند پرآوٹ ہوئے ۔

محمد حفیظ 74اور ویز16سکوربنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 3جبکہ راحت علی اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔