انٹر نیشنل بزنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اورسماجی شخصیت غنی اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ہمارے نوجوان کھلاڑی بھرپور صلاحیتوں کے حامل ہیں، وہ ملیر سٹی آسو گوٹھ میں ملیر یونین فٹبال اسٹیڈیم میں جاری آل کراچی ملیر یونین گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں بحیثیت مہمان خصوصی گفتگوکررہے تھے۔
غنی اللہ خان نے کہا کہ آئی بی سی پرائیویٹ لمیٹد کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلیے بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقع پرفٹبال آرگنائزر منیر احمد قمبرانی،فیصل بلوچ،نصیرعمر بلوچ،اقبال بلوچ، کریم بخش ہنگو،فقیر محمد گلزار جونیئر،الحاج محمد گل جدون،صعیب خان جدون بھی موجود تھے۔
اس موقع پرکھیلے گئے میچ میں بلوچ یوتھ فٹبال کلب جام گوٹھ نےعادل اسپورٹس کلب کوپنالٹی ککس پرایک گول سے ہرا دیا۔عادل اسپورٹس کلب کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔ دونوں ٹیموں نےعمدہ اور شاندارکھیل کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پرIBCکے چیئرمین غنی اللہ خان سے دونوں ٹیموں کا تعارف بھی کرایا گیا۔