ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو
ابھی بھی اس طرح کی بارش نہیں ہوئی جس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں ہلکی بارش۔موسم سرد ہو گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش اور بوندا باندی کے بعد موسم سرد ہوگیا۔

کراچی میں گزشتہ رات موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی جہاں گلبرک، سرجانی، اورنگی، گڈاپ ،فیڈرل بی ایریا، گلشن معمار، سعدی ٹاؤن،آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، نارتھ کراچی، ناظم آباد، شاہ فیصل کالونی،کورنگی،مہران ٹائون، ملیر، ائیرپورٹ،صدر سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جو رات گئے تک جاری رہی۔

بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جبکہ بارش کے بعد ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں موسم سرد ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔

بارش کا پہلا قطرہ گرتے ہی شہرکا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہوگیا،جن میں فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، لیاقت آباد، پی آئی بی کالونی، طارق روڈ، مارٹن کوارٹر، اسکیم 33، شاہ فیصل کالونی ،صدر،بزرٹہ لائن،اورنگی ٹاؤن،بنارس سمیت اولڈ سٹی ایریا کے علاقے شو مارکیٹ، رنچھولائن، لیاری، گولیمار، پاک کالونی شامل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شہر میں 200 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 اور27 نومبرکو کراچی میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں اورہواؤں کی رفتار45 سے 50 کلو میٹر فیگ گھنٹہ ہوسکتی ہے۔