کراچی۔پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی کی منشیات کے خلاف بڑی کارروائی، ماڑی پورمیں واقع گودام پر چھاپہ مارکراسمگل شدہ 820 کلوکیٹامائن برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پریوینٹیو کراچی نے ماڑی پورمیں واقع گودام پر خفیہ اطلاع پرچھاپہ مارا ۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران اسمگل شدہ 820 کلو گرام کیٹامائن برآمد کرلی گئی ۔
کسٹمزذرائع کے مطابق کیٹامائن اعلی کوالٹی کا ایک کیمیکل ہے جسے کوکین نامی ڈرگ کو بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
کسٹمز ذرائع کیٹامائن کے پیکٹوں کو ڈرموں میں انتہائی مہارت سے چھپایا مارا گیا تھا۔ کسٹمز ذرائع محتاط اندازے کے مطابق برآمد شدہ کیٹامائن کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔
کسٹمزذرائع کے مطابق اسمگل شدہ کیٹامائن کو بحفاظت کسٹمز ویئرہائوس منتقل کر دیا گیا۔ کسٹمزذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔ کسٹمزذرائع ڈرگز کے خلاف کسٹمز پریوینٹیوکی یہ بڑی کارروائی ہے۔