اے وی ایل سی نے ایک کارروائی کے دوران چوری کی گئی پانچ کاریں برآمد کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک ملزم ایک سرقہ شدہ کار سمیت تھانہ سائٹ بی میں گرفتارہوا جس کو بعد اندراج مقدمہ بغرض تفتیش اے وی ایل سی کے حوالے کیا گیا تھاجس پراے وی ایل سائٹ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ پانچ کاریں برآمدکرکے ایک ساتھی ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ملزم رضوان ولد بشیر نشے کا عادی جرائم پیشہ ہے اوراے وی ایل سی میں پہلے بھی پانچ مرتبہ گرفتار ہوکرجیل جا چکاہے،ملزم سیف الرحمان کباڑی ہے اورچوری شدہ مال فروخت کرتا ہے۔
ملزمان گاڑیوں سے سامان نکال کرمختلف جگہوں پرلاوارث چھوڑ دیتے ہیں۔ملزم کی گاڑی چوری کر کے لے جا تے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے۔
دونوں ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی موجود ہے۔گرفتار ملزمان رضوان ولد بشیراور سیف الرحمان ولد محمد رحمان کیخلاف درج شدہ مقدمات میں نمبر1۔ مقدمہ الزام نمبر 310/2020جرم دفعہ 381-Aت پ تھانہ سا ئٹ بی نمبر2۔ مقدمہ الزام نمبر 544/2020جرم دفعہ 381-Aت پ تھانہ سا ئٹ اے نمبر3۔ مقدمہ الزام نمبر 549/2020جرم دفعہ 381-Aت پ تھانہ سا ئٹ اے نمبر4۔ مقدمہ الزام نمبر 305/2020جرم دفعہ381-Aت پ تھانہ سا ئٹ بی نمبر5۔ مقدمہ الزام نمبر 679/2020جرم دفعہ 381-Aتھانہ گلشن اقبال نمبر6۔ مقدمہ الزام نمبر 240/2020جرم دفعہ 381-Aتھانہ رسالہ شامل ہیں۔
برآمدگی نمبر1۔ کار نمبر BAV-748 سوزوکی مہران برنگ بلیو سرقہ شدہ تھانہ سا ئٹ بی۔ نمبر2۔ کار نمبر ADQ-013 سوزوکی مہران برنگ گرین سرقہ شدہ تھانہ سا ئٹ اے۔ نمبر3۔ کار نمبر AAM-764 سوزوکی مہران برنگ گرے سرقہ شدہ تھانہ سا ئٹ اے۔ نمبر4۔ کار نمبر Z-6808 سوزوکی خیبر برنگ لال سرقہ شدہ تھانہ سائٹ بی۔ نمبر5۔ کار نمبر AB-1579 سوزوکی مرگلہ برنگ لال سرقہ شدہ تھانہ گلشن اقبال۔ نمبر5۔ کار نمبر AAE-798 سوزوکی مرگلہ برنگ سفید سرقہ شدہ تھانہ رسالہ۔ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری و مزید بر آمدگی کے لیے کو ششیں جاری ہیں۔