پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو
پیر سےریسٹورینٹس میں ان ڈور اورآئوٹ دور سروس بند کر دی گئی۔فائل فوٹو

شادی ہالز میں کھانا صرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے گا

کراچی: شادی کی تقریبات میں مہمانوں کے لیے ٹیبل سروس اور بوفے پر پابندی ہوگی اور کھانا صرف ڈبوں میں فراہم کیا جائے۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ شادی ہالز میں کھانے کی ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں، کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کرنے کی اجازت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت دی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عمل درآمد ہو، جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی ہدایت پر کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت میرج ہالز ایسو سی ایشنز کے عہدے داروں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر کراچی ون اسد علی خان اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز حسین رند اور ایسوی ایشن کے صدر رانا رئیس احمد و دیگر نے شر کت کی۔ کمشنر کراچی نے وفد کو کورونا کے پھیلاو کے روکنے کے لیے این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد کی ضرورت ہے، میرج ہالز ایسو سی ایشن کو چاہیے کہ وہ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں۔