بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہرکی تمام چورنگیوں کے الاٹمنٹ آرڈر فوری طور پر منسوخ کردیئے ہیں۔سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت کسی بھی پبلک مقام پر تشہیری مہم نہیں چلائی جاسکتی۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانیچورنگیوں کے آلاٹمنٹ آرڈر کی منسوخی کا اطلاق تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز پر بھی ہوگا۔تمام راؤنڈ اباؤٹ سے تجاوزات، اشتہاری بورڈ اور ناموں کی تختیوں کو ہٹانے کی کارروائی فوری شروع کی جائے۔تمام راؤنڈ اباؤٹ سالانہ بنیاد پر کمرشل اور ایڈورٹائزنگ کے موجودہ ریٹ کے لحاظ سے نیلام کیے جائیں گے تمام ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز اینٹی انکروچمنٹ کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی چالان آئندہ جاری نہیں کرینگیکمرشل ادارے اور کمپنیاں اپنی مصنوعات کی تشہیر قوانین کے مطابق کریں جگہ جگہ مختلف اداروں کے اشتہارات تشہیری مواد کے باعث شہر کا حلیہ بگڑ کر رہ گیا ہے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانیاینٹی انکروچمنٹ سے متعلق ہر قسم کے چالان پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانیآج کے بعد اگر کسی افسر نے اینٹی انکروچمنٹ سے متعلق چالان جاری کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔