چین کے سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کا ‘چینگ فائیو مشن’ کامیابی سے چاند کی سطح پراترگیا ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق روبوٹک لونرمشن کے ذریعے چاند کی سطح کے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔
اگر یہ مشن اپنے مقصد میں کامیاب ہو گیا تو چاند کے نمونے حاصل کرنے والے ممالک، امریکا اور روس کے بعد چین تیسرا ملک بن جائے گا۔
خیال رہے کہ چین کے لونر مشن کا مقصد چاند کی سرزمین اوراس کی چٹانوں کے بارے میں جاننا ہے تاکہ سائنسدان چاند کی ابتدا، اس کی تشکیل اور وہاں موجود آتش فشاں کی سرگرمی کے بارے میں جان سکیں۔