چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔
چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔

ٹینس اسٹاراعصام الحق کا بھانجےکےساتھ ٹینس کھیلتےہوئےٹخنہ ٹوٹ گیا۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق کا اپنے بھانجے کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے ٹخنہ ٹوٹ گیا تھا ۔

ٹینس اسٹار اعصام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے لاہور میں شروع ہونے والی حسن طارق میموریل ٹینس چیمپئن شپ میں بھی شرکت سے محروم ہوگئے۔

لاہور جمخانہ ٹینس کورٹس پر چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں اعصام الحق کا کہنا تھا کہ حسن طارق میموریل جیسے زبردست ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا افسوس ہے۔

اعصام الحق  نے کہا کہ شکر ہے کہ بیرون ملک ٹورنامنٹس کے دوران کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ انجری سے بھی محفوظ رہا۔ ٹینس اسٹار نے بتایا کہ گھر میں بھانجے کے ساتھ کھیلتے ہوئے انجری کا شکار ہوا۔

آرام کے بعد تکلیف کم ہونے پر پہلے دن چلنا پھرنا شروع کیا ہے۔ اعصام الحق نے کہا کہ اب کچھ بہتر محسوس کررہا ہوں امید ہے ایک ہفتے بعد دوبارہ ٹینس کھیلنا شروع کردوں گا۔