کراچی کے علاقے ناظم آباد میں غیر قانونی 6 منزلہ رہائشی عمارت گرانے کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کارروائی کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم آباد نمبر1 میں علاقہ مکینوں کی درخواست پرایس بی سی اے کا عملہ غیر قانونی طورپرتعمیرکی گئی عمارت کو توڑنے پہنچا تھا لیکن اس موقع پرعمارت کے رہائشیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس کے مطابق غیر قانونی طورپرتعمیر بلڈنگ کے مکینوں اوربلڈرکے ساتھیوں نے سرکاری اہلکاروں پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں لیڈی سرچر سمیت کچھ اہلکاروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔
عمارت کے رہائشیوں کی جانب سے مزاحمت کے بعد انسداد تجاوزات ٹیم واپس لوٹ گئی جب کہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب عمارت غیر قانونی طورپر بنائی جا رہی تھی تو اس وقت ایس بی سی اے کہاں تھی؟۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تاہم ایس بی سی اے کے عملے کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق عمارت میں عارضی طورپرفیملی کولا کر بٹھایا گیا ہے، صورتحال کنڑول ہونے کے بعد ایس بی سی اے کی ٹیم عمارت توڑنے کے لیے دوبارہ کارروائی شروع کر دے گی اور حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔