سندھ پولیس نے کراچی میں مزید 2 ڈرائیونگ لائسنس برانچیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک برانچ ملیر اور دوسری بلدیہ میں کھولی جائے گی۔
عمران صدیقی کا کہنا ہے کہ دونوں برانچیں کھولنے کے لیے قانونی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2 ماہ کے اندر دونوں نئی برانچیں فعال ہو جائیں گی۔
ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس برانچ کلفٹن کا کہنا ہے کہ مزید 2 برانچیں کھلنے کے بعد کراچی میں مجموعی طور پر 5 ڈرائیونگ لائسنس برانچ ہو جائیں گی۔