شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔
با خبر ذرائع کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر ماہا مبینہ خودکشی کیس کی تحقیقات مکمل کرکے عبوری چالان سٹی کورٹ میں پیش کردیا۔
پولیس کی جانب سے تین ملزمان تابش، سعد ناصر اور جنید کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔پولیس چالان کے مطابق ڈاکٹر ماہا نشہ کرتی تھیں، جنید سے تنگ آکر پہلے بھی خودکشی کا ارادہ کیا تھا، ڈی این اے اور فرانزک رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئےدرخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کےواقعےکوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سےتحقیقات کیلئےنیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔
ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا اور کہا تھا کہ قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔