مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت بالخصوص مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن (ن) کے مرکزی صدر رانا محمد ارشد کی طرف سے ایم ایس ایف(ن) سندھ کی صوبائی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے یاسر عدیل شیخ کو صوبائی صدر عاقب خان تنولی کو صوبائی جنرل سیکریٹری اور سردار محمد سہیل کو کراچی ڈویژن کا صدر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد نواز شریف کے بیانیے کو سندھ کے ہر گھر تک پہنچانے کے لئے ایم ایس(ن) سندھ کے کارکن اور قیادت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.
محترمہ مریم نواز شریف، مرکزی قیادت اور رانا محمد ارشد کے انتخاب پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایم ایس ایف(ن) سندھ کے صدر یاسر عدیل شیخ نے کہا کہ مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن سندھ مرکزی قیادت کو مایوس نہیں کرے گی.
پارٹی کے دیگر ونگز کے ساتھ مل کر سندھ کا نیاسیاسی منظر نامہ قائد نواز شریف کی قیادت میں تشکیل دیں گے. مسلم اسٹوڈنٹس فیدریشن سندھ مرکزی قیادت کے بیانیے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گی. پاکستان مسلم لیگ(ن) ہی ریاست کی بقا اور سلامتی کا واحد متبادل ہے.
نومنتخب صوبائی جنرل سیکریٹری عاقب خان تنولی نے کہا کہ قیادت کا ہر فیصلہ ہمارے لئے حکم کا درجہ رکھتا ہے جس پر عملدرآمد ہی ہماری جماعت اور کارکنوں کے بہترین مفاد میں ہے؛ ہم سندھ میں قائد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کی جمہوریت کے لئے جدوجہد کا علم بلند رکھیں گے.ایم ایس ایف(ن) کراچی ڈویژن کے نومنتخب صدر سردار محمد سہیل نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قیادت کے احکامات اور توقعات کی روشنی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سندھ میں حکمرانی کے لئے مسلم اسٹودنٹس فیڈریشن وہی کردار ادا کرے گی جو تحریک پاکستان میں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین نے ادا کیا تھا.