دو ملزمان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا
دو ملزمان کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

شہرقائد میں نومبرکے دوران اسٹریٹ کرائمز کی 5375 وارداتیں

کراچی: شہرقائد میں نومبرکے مہینے میں اسٹریٹ کرائمزکی 5375 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور مسلح ملزمان نے اسلحے کے زورپرشہریوں کو قیمتی موبائل فونز،موٹرسائیکل اورگاڑیوں سے محروم کردیا۔
سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی پولیس نے نومبرکے مہینے میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمارجاری کردیے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسٹریٹ کرائمزکی مجموعی طور پر5375 وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور یومیہ تقریبا 179 اور ہر گھنٹے اسٹریٹ کرائمز کی 7 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری کی3172 وارداتیں ہوئیں جبکہ دوسرے نمبرپرشہروں کے ہاتھوں سے1843 موبائل فون چھین لیے گئے۔
شہر کے مختلف علاقوں سے 14 گاڑیاں اسلحہ کےزور پر چھینی اور 141 گاڑیاں چوری کرلی گئیں جبکہ صرف33 گاڑیاں ہی برآمد کی جاسکیں۔
مختلف علاقوں میں شہریوں سے 205 موٹرسائیکلیں اسلحہ کےزور پر چھین لی گئی اور 3ہزار 172 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں جبکہ صرف 193 موٹر سائیکلیں ہی برآمد کی جا سکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نومبر کے مہینے میں 1ہزار 843 موبائل فونز شہریوں سے چھینے گئے۔ صرف221 ہی موبائل فونز برآمد کیے جا سکے۔ مختلف علاقوں میں بھتہ خوری کی3 اور قتل غارت گردی کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے۔