کراچی کے علاقے قیوم آباد سے 16 سالہ ہندو لڑکی نمرتا کو مبینہ طورپرگھر سے اغوا کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قیوم آباد کے علاقے سے 16 سے 17 سالہ لڑکی نمرتا کو مبینہ طورپراغوا کیا گیا ہے۔
نمرتا کے والد بھگوان داس نے مبینہ اغوا کارکے خلاف ڈیفنس تھانے میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
درخواست گزار بھگوان داس نے پولیس کو بتایا کہ 7 دسمبرکو نیند سے اٹھا تو میری بیٹی نمرتاگھر میں موجود نہیں تھی۔
نمرتا کے والد کے مطابق قدیر تنولی نامی لڑکا میرے گھرکے باہر چکرلگاتا رہتا تھا، مجھے شک تھا کہ قدیر تنولی میری بیٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بھگوان داس کا کہنا ہے کہ میری بیٹی نمرتا کو قدیر تنولی ہی بہلا پھسلا کرغلط نیت سے اغوا کرکے ساتھ لے گیا ہے۔نمرتا کے والد نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے اعلی حکام سے بھی اپیل کی ہے۔