کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں جاڑا دھوم مچانے لگا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں بھی ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔
چمن، کوژک ٹاپ، زیارت اورقلات سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
کوئٹہ میں آج کم از کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بلوچستان میں برفباری اور بارش کے بعد سردی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی کوئٹہ کی ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات سےکراچی میں سرد ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی، کراچی میں سردی کی یہ لہر دو تین روز تک برقرار رہے گی۔