اسٹیل ٹاؤن پولیس نے دہشتگردی اور پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کا نام پولیس کو انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔
گرفتار ملزم غوث لاشاری عرف غوثو بین لاصوبائی منشیات سپلائر گروہ کا بھی کارندہ ہے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔
گرفتار ملزم سے چار ہزار چار سو چالیس گرام فائن کوالٹی چرس برآمد۔
گرفتار ملزم کیخلاف دہشتگردی، پولیس پر فائرنگ سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
گرفتار ملزم کا نام آئی آر لسٹ میں بھی شامل تھا۔
ملزم غوث لاشاری پیشہ ور مجرم ہے اور متعدد بار گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ایک اور کارروائی میں پولیس نے الکوحلک بیئر کی شہر میں سپلائی ناکام بنا دی۔
گرفتار ملزم کے زیر استعمال گاڑی سے بیئر کین کے 30 کارٹن برآمد۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، تفتیش جاری۔
گرفتار ملزمان میں غوث لاشاری عرف غوثو اور شہباز علی شامل ہیں۔