کثیر المنزلہ عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے اور بالکونیوں میں پودے لگائے جائیں، بے رنگ اور بدنما درو دیوار انسانی ذہن پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، افتخار شالوانی
کثیر المنزلہ عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے اور بالکونیوں میں پودے لگائے جائیں، بے رنگ اور بدنما درو دیوار انسانی ذہن پر منفی اثرات ڈالتے ہیں، افتخار شالوانی

کراچی کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم

کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہر قائد کی کثیر المنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم دیدیا۔
افتخار شالوانی کا کہنا ہے کہ کثیر المنزلہ عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے اور بالکونیوں میں پودے لگائے جائیں، بے رنگ اور بدنما درو دیوار انسانی ذہن پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔
کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی نے انتظامیہ کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کو خوبصورت بنانے کا حکم دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کی بیشتر عمارتیں شہر کے حسن کو متاثر کرنے کا سبب بن رہی ہیں، بے رنگ اور بدنما در و دیوار انسانی ذہن پر منفی اثرات ڈالتے ہیں۔
انہوں نے عمارتوں کے مالکان اور مکینوں کو ہدایت کی کہ کثیر المنزلہ عمارتوں خاص طور پر اہم شاہراہوں پر قائم عمارتوں پر رنگ و روغن کیا جائے، مالکان اور مکین تزین و آرائش کے پابند ہوں گے۔
کمشنر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ کثیر المنزلہ عمارتوں اور بنگلوں کے مکین اپنی بالکونیوں میں پھولدار پودوں کے گملے لگائیں، اہم شاہراہوں اورعوامی مقامات پر قائم عمارتوں کے مکین اپنے ٹیرس اور بالکونیوں کو ہرا بھرا رکھیں۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایم سیز اور کے ایم سی کے عملے کو احکامات پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ داری دی ہے۔