کراچی: گرین لائن منصوبےکے لیے بسوں کی خریداری کا آغاز ہوگیا۔
وفاقی شکایتی ازالہ کمیٹی نے چینی کمپنی زونگ ٹانگ کے حق میں فیصلہ دیا ہے جس کےبعد فیصلہ سندھ انفرااسٹرکچرڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کو ارسال کردیاگیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تحریری فیصلہ ملنے پر ایس آئی ڈی سی ایل نے زونگ ٹانگ کو لیٹر آف ایوارڈ بھیج دیا جس کے مطابق کمپنی گرین لائن کے لیے 80 اور اورنج لائن کے لیے 20 بسیں خریدے گی۔
حکام کے مطابق خریداری کارروائی شروع ہونے پر 6 ماہ میں گرین اور اورنج لائن کی بسیں مل جائیں گی جب کہ مقررہ مدت میں بسیں ملنے پر منصوبے کا پہلا مرحلہ مقرر وقت میں بحال ہوسکے گا۔