افغانستان کے دارالحکومت کابل میں رکن پارلیمنٹ کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ دھماکا ایوان نمائندگان کے رکن کی گاڑی کے بارودی مواد سے ٹکرانے کے باعث ہوا تاہم سرکاری سطح پراس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں متاثرہ افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی جبکہ کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری تاحال قبول نہیں کی۔
دوسری جانب کابل کے علاقے کارتہ نو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عدالت کا جج ہلاک ہو گیا۔