افغانستان کے دارالحکومت میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کابل کے ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری اور پولیس گارڈ سمیت ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ پراس وقت دھماکا ہوا جب وہاں سے ڈپٹی گورنرکا قافلہ گزر رہا تھا۔
بارودی سرنگ دھماکے میں ڈپٹی گورنرکابل محب اللہ محببی، ان کے سیکریٹری اورایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم تینوں جانبر نہ ہوسکے۔
طالبان کے مقامی کمانڈرکی جانب سے واقعے کے فوری بعد جاری کیے گئے بیان میں حملے کی ذمے داری قبول کرلی گئی ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد قریبی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔