تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں خستہ حالت اور ناکارہ بلٹ پروف جیکٹس کی مرمت کی گئی اور نئے کور بنائے گئے۔
تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں موجود تمام تیس خستہ حال بلٹ پروف جیکٹس کو مرمت کر کے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔
بلٹ پروف جیکٹس کو مرمت کر کے قابل استعمال بنانے کے بعد ہر ملازم کے نام کی جائے گی تاکہ ملازم خود بھی اسکا خیال رکھے.
تمام بلٹ پروف جیکٹس کی مرمت اور انکو قابل استعمال بنانے پر ملازمان نے خوشی کا اظہار کیا.ضلع بھر میں تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی طرح بقیہ تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو بھی ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے خستہ حال بلٹ پروف جیکٹ کی مرمت کر کے انکو قابل استعمال بنانے کے احکامات دیئے گئے.جب کہ تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا میں موجود کیس پراپرٹی کے 102 موٹرسائیکلیں نظارت پول عزیز بھٹی ایسٹ میں جمع کرائی گئی.موٹر سائیکل جمع کروانے کے بعد تمام موٹر سائیکل سی پی ایل سی سے کلئیر ہونے کے بعد مالکان کے حوالے کی جائینگی۔
ایس ایس پی کورنگی نے ایس ایچ او kia و ایچ ایم kia کو CC3rd دینے کا اعلان کیا۔