خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی اداکارکولاک ڈاؤن کےدوران جعلی پولیس افسربن کرشہریوں کو لوٹنے پر گرفتارکرلیاگیا۔

بھارتی اداکار فیروز جعفری کو لاک ڈاؤن کےدوران جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

ممبئی کرائم برانچ کے مطابق بھارتی  اداکار فیروز جعفری نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں بزرگ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹا ہے تاہم دہرادوں کی ایک 64 سالہ خاتون کی شکایت پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد بھارتی  اداکار نےدوران  تفتیش انکشاف کیا کہ کورونا میں لاک ڈاؤن کے دوران کام نہیں تھا اور پیٹ بھرنے کیلئے دھوکا دہی کی کوشش کی۔اس حوالے سے خاتون نے شکایت درج کرائی کہ ملزم فیروز خان نے پولیس افسر کی حیثیت سے ملاقات کی اور تحقیقات کا کہہ کر سارے زیورات اتروالیئے اور انہیں اخبار میں لپیٹ کر اپنے پاس رکھ لیا تاہم کچھ دیر تک باتوں میں الجھانے کے بعد جب اخبار واپس کیا تو اس میں پتھر موجود تھے۔

خاتون کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور اسے ممبئی کے علاقے اندھیری ویسٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی اداکارفیروز جعفری نے بھارتی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ متعدد شوز میں انہوں نے پولیس افسر کا ہی کردار ادا کیا ہے۔