سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مزبح خانوں اور پریشر والے گوشت کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی  جارہی ہے
سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مزبح خانوں اور پریشر والے گوشت کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی  جارہی ہے

ویٹرینری ڈپارٹمنٹ کی کاروائی180کلوگرام مضرصحت گوشت ضبط کرلیاگیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرینری ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی مزبح خانوں اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے180 کلو گرام گوشت ضبط کرلیا.

جس میں 102 کلو گرام بچھیا، 40 کلو گرام بکرے کا اور 38 کلو گرام گائے کا گوشت شامل تھا، جسے بعدازاں رفاعی ادارے عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو بھجوا دیا گیا.

مزکورہ کارروائی  سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری جمیل فاروقی، ڈاکٹر تاج اور ڈاکٹر شفیق نے کی ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ویٹرینری ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ شہر بھر میں غیرقانونی مزبح خانوں، غیر معیاری اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کارروائی تیز کی جائے تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔

اس حوالے سے ویٹرینری ڈپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر جمیل فاروقی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مزبح خانوں اور پریشر والے گوشت کے خلاف بھر پور کارروائیاں کی  جارہی ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں واقع مارکیٹوں اور دیگر دکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں جن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور ان چھاپوں میں سینکڑوں کلو گرام گوشت ضبط کرکے چڑیا گھر اور رفاعی اداروں کو بھجوایا جاچکا ہے۔