ایس ایس پی ایسٹ کی اسپیشل ٹیم نے پی آئی بی کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش مدیحہ نامی خاتون کو گرفتار کرلیا۔
ملزمہ مدیحہ پی آئی بی کالونی کے علاقہ میں منشیات فروش کرتی ہے۔ملزمہ مدیحہ کا نام منشیات فروشوں کی لسٹ میں شامل ہے۔
ایڈیشنل آئی جی نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے جس پر اسپیشل ٹیم کے انچارج صابر خان کی سربراہی میں اپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ائس ہئیروئن برآمد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے اسپیشل ٹیم کے انچارج صابر خان کا کہنا تھا کہ ملزمہ عادی جرائم پیشہ ہے ۔ملزمہ سہراب گوٹھ سے آئس اور ہیروئن لے کر آتی ہے ۔ملزمہ نے منشیات فروشی کے لئے کارندے بھی رکھے ہوئے ہے۔ملزمہ تعلیمی اداروں میں بھی ائس ہیروئن سپلائی کرتی یے۔ملزمہ سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔