بلدیہ عظمیٰ ٹرک اسٹینڈ پر صفائی کیلیے مستقل انٹظام کرے۔فائل فوٹو
بلدیہ عظمیٰ ٹرک اسٹینڈ پر صفائی کیلیے مستقل انٹظام کرے۔فائل فوٹو

قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ سے تجاوزات اورقبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔رحیم شاہ

کراچی۔سندھ گڈزٹرک ٹریلراونرزایسوسی ایشن کا اجلاس قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ کے آفس میں سینئر نائب صدرعبدالرحیم کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں نائب صدر حمید بلوچ،جنرل سیکریٹری اعظم بٹ،جوائنٹ سیکریٹری راشد بندھانی،ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین امین بلوچ،ممبرعرفان میمن،نعمان پٹنی اوردیگرارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حبیب بینک سائٹ ایریا تا ماڑی پور روڈ کو نئے سے سے تعمیر کیا جائے،کسٹم قوانین کی ایک کاپی ٹرانسپورٹرزکو بھی دی جائے۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ قائد اعظم ٹرک اسٹینڈ سے تجاوزات اور قبضہ مافیا کا خاتمہ کیا جائے،ٹرک اسٹینڈ میں پینے کا پانی،سیوریج لائنیں اوراسٹریٹ لائٹیں لگائی جائیں،بلدیہ عظمیٰ ٹرک اسٹینڈ پر صفائی کیلیے مستقل انٹظام کرے۔

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ کانٹوں پرایکسل لوڈ کی پابندی برقرار رکھی جائے،ہائی ویز پر چلتی گاڑیوں سے سامان چوری کیخلاف کارروائی کی جائے، ٹول پلازہ ٹیکس میں غیرقانونی اضافہ واپس لیا جائے۔