گوجرانوالہ میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سٹی صدر مسلم لیگ ن پومی بٹ کے گھر پر چھاپہ مارا، 2 گھنٹے تک تلاشی لی۔
پومی بٹ پر آمدن سے زائد اثاثوں اور ٹیکس چوری کا الزام ہے، پومی بٹ ایم پی اے عمران خالد بٹ کے بھائی ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ کے چھاپے میں پومی بٹ گرفتار نہ ہوسکے۔
پومی بٹ کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے گھر کے شیشے توڑے گئے، خواتین اور بچوں کو دھکے مارے گئے۔
چند ہفتے قبل بھی ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے پومی بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تھا۔تاہم گرفتاری سے بچ گیا تھا۔
سابقہ ڈپٹی میئر پومی بٹ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے سرکاری دوکانیں اونے پونے داموں فروخت کی تھی ۔ ان پر سرکاری خزانے کو کوروڑں روپے نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔