مقتول عبدالرحمن 12 دسمبر کو لاپتہ ہوا اور اسکی سوختہ لاش 20 تاریخ کو لیاری سلاٹر ہاوس کے پاس سے ملی تھی
مقتول عبدالرحمن 12 دسمبر کو لاپتہ ہوا اور اسکی سوختہ لاش 20 تاریخ کو لیاری سلاٹر ہاوس کے پاس سے ملی تھی

اغواکےبعدقتل ہونےوالے12سالہ بچےکےگھرایڈیشنل آئی جی کراچی کی آمد۔

لیاری کے علاقے سے اغوا کے بعد قتل ہونے والے 12 سالہ عبدالرحمن کے گھر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی آمد۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے مقتول بچے کے لواحقین سے ملاقات اور تعزیت کی۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے کی جارہی ہے ۔ایڈیشنل آئی جی نے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ ملزمان جلد کیفر کردار کو پہنچیں گے۔

مقتول عبدالرحمٰن
مقتول عبدالرحمٰن

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کے مطابق  مقتول عبدالرحمن 12 دسمبر کو لاپتہ ہوا اور اسکی سوختہ لاش 20 تاریخ کو لیاری سلاٹر ہاوس کے پاس سے ملی تھی۔مقتول عبدالرحمن کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اے وی سی سی کے ساتھ جوائنٹ ٹیم تشکیل دی جارہی ہے۔