فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی
فی تولہ سونے کی قیمت 650روپے گھٹ کر 111100 روپے ہوگٸی

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے1873ڈالر کی سطح پر پہنچنےکے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
منگل کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 214روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112750 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96665روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1290روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1105روپے 96پیسے پر مستحکم رہی ہے۔