نئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعیناتی بھی بلڈرمافیا کا کچھ نہ بگاڑ سکی، ڈائریکٹر صفدر مگسی کے دعوے بھی ڈھونگ، بلڈر اکبر باغیچہ نے شہزاد سیال کے ذریعے مک مکا کرلیا
نئے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تعیناتی بھی بلڈرمافیا کا کچھ نہ بگاڑ سکی، ڈائریکٹر صفدر مگسی کے دعوے بھی ڈھونگ، بلڈر اکبر باغیچہ نے شہزاد سیال کے ذریعے مک مکا کرلیا

بلڈرنے SBCA افسران کو خرید لیا، نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات جاری

نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں بلڈر اکبر باغیچے کی غیر قانونی تعمیرات کو ایس بی سی اے افسران تحفظ فراہم کرنے لگے ۔
بلڈر کی جانب سے ایس بی سی اے افسران کو بھاری بھتہ دیا گیا ہے جس کے بعد کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا عمل جاری
نارتھ ناظم آباد میں غیرقانونی تعمیرات کا عمل جاری

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایک طرف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے تو دوسری جانب نارتھ ناظم آباد میں بلڈر مافیا کی جانب سے کھلے عام غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں۔
اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں پلاٹ نمبر B/52 پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والا بلڈر اقبال باغیچہ کی جانب سے بیسمنٹ گرائونڈ پلس ٹو کی تعمیرات کی جارہی ہیں۔ بلڈر کی جانب سے 400 گز کے رہائشی پلاٹ پر ایک فلور پر دو یونٹ بنائے جارہے ہیں جبکہ بلڈر نے غیر قانونی بیسمنٹ بھی بنارکھی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈر اقبال باغیچہ نارتھ ناظم آباد میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد ٹائون کے ڈائریکٹر صفدر مگسی کی جانب سے علاقے میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیاجارہا ہے لیکن اقبال باغیچے کی غیر قانونی تعمیرات کو مسلسل نظرانداز کررہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈر کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اس نے نارتھ ناظم آبادٹائون کے افسر شہزاد سیال سے معاملات طے کیے ہیں کیونکہ شہزاد سیال خود کو نارتھ ناظم آباد ٹائون میں غیر قانونی سسٹم چلانے والی مافیا کا حصہ بتاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال باغیچہ کی جانب سے نئے ڈی جی کے آنے کے بعد بھی اپنی تعمیرات کو روکنے کے بجائے کام کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔