30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو
30 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تحریر کیا۔فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کا گلستان جوہر میں زمینوں پر قبضے ختم کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اورزمینوں پر قبضے کیخلاف کے ڈی اے کو بڑے آپریشن کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالت نے کے ڈی اے کو حکم دیا کہ گلستان جوہر میں بڑا آپریشن کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں اورغیر قانونی تعمیرات کو بھی مسمارکیا جائے۔ہائی کورٹ نے ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی آئی جی ایسٹ کوکے ڈی اے سے تعاون کی ہدایت کردی۔

درخواست گزارنے عدالت میں دعویٰ کیا کہ کے ایم سی اورکے ڈی اے حکام قبضہ مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں اورعدالتی حکم کے باوجود قابضین کو نہیں ہٹایا جاسکا۔

ڈائریکٹرکے ڈی اے نےعدالت کو بتایا کہ کارروائی کےلیے جاتے ہیں تو شرپسند عناصر حملہ کردیتے ہیں، جس پر عدالت نے کے ڈی اے حکام کو رینجرزاور پولیس کی نفری فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔