پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے سامان بیچنے والے کباڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی ہے۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف راؤ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کا سامان بیچنے والے کباڑیوں کی رجسٹریشن شروع کردی گئی ہے، جس میں کباڑیوں اور استعمال شدہ پارٹس بیچنے والے افراد کے مکمل کوائف جمع کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے گاڑیاں چوری کر کے اس کا سامان فروخت کرنے والے گروپس کے گرد گھیرا تنگ کیا جاسکے گا۔
ایس ایس پی اے وی ایل سی کا کہنا تھا کہ دکانداروں اور کباڑیوں کے فنگر پرنٹس بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے جارہے ہیں، ڈیٹا بینک کی مدد سے جرائم پیشہ افراد کے مارکیٹوں میں رابطے تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔