کراچی میں ضلع جنوبی میں کرونا سے بچاؤ کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر مسلسل سخت کاروائیاں جاری ہیں۔
جمعہ 25 دسمبر کوضلع جنوبی میں ایک ریسٹورنٹ،ایک شادی ہال اور13 افرادپرجرمانےعائدکئے گئے۔ ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشاد علی سوڈر کی سخت ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نےایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والون کے خلاف یہ کارروائیاں کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سول لائن ولید بیگ نےکلفٹن کےعلاقے میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سیفران مارکی کوسیل کردیا جبکہ اٹک ہوٹل کو بھی سیل کردیا گیا۔
اس کےعلاوہ فیس ماسک نہ پہننے پر بھی 13 افراد پر 500 روپے فی کس جرمانے عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنرجنوبی ارشارعلی سوڈھرنےبتایا کہ کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔