کراچی ڈیفنس اور کلفٹن میں ویک اینڈ پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 4 ملزمان گرفتار۔ملزمان کا گروہ کراچی کے پوش ایریاز میں وائٹ کرولا میں وارداتیں کرتا رہاہے۔
ساؤتھ پولیس کے آپریشن اور انویسٹی گیشن افسران کی مشترکہ ٹیم نے ٹیکنیکل طریقے سے ملزمان کوگرفتارکیا۔ملزمان کے منظم گروہ نے دو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن ڈیفنس کے 15 بنگلوں میں وارداتیں کیں۔
ملزمان نے 6 سے 8 نومبر کے جمعہ سے اتوار تک پوش علاقے کے 9 گھروں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔ اس حوالے سے ضلع سائوتھ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان 21 اور 22 نومبر کی ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران کلفٹن کے 6 بنگلوں کو لوٹنے میں ملوث ہے۔وارداتوں کیلئے کراچی میں قیام کے دوران ملزمان نے فیملی کیلئے گھر کرائے پر حاصل کیا ہوا تھا ۔
کرائے پر لیے گئے گھر کے آدھے حصے میں فیملی اور باقی حصے میں ڈکیت رہائش اختیار کرتے تھے۔ گروہ کا آرگنائزر کراچی میں واٹر ٹینکر چلاتا رہا، پشاور کراچی کیلئے بس بھی ڈرائیو کی۔
گرفتار ملزمان ناصر شاہ عرف حاجی، آصف خان، سردار اور راج ولی کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتارملزمان لوٹ مار کا کچھ حصہ دکھاوے کے لیے ساتھ رکھی گئی فیملی کو بھی دیتے تھے۔