امریکی ریاست الینوائے میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور3 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں ایک شخص نے باوَلنگ کلب میں اندھا دھند فائرنگ کی تاہم فوری طورپرفائرنگ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے کرتحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گزشتہ روزامریکی ریاست ٹینسی کے شہر نیشویل میں کرسمس کے موقع پر دھماکا ہوا جس میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔