نیوزی لینڈ نے2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔فائل فوٹو
نیوزی لینڈ نے2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔فائل فوٹو

پہلاٹیسٹ۔نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ ریکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

 کھیل آخری روز دوسرے ہی اوور میں اظہرعلی اڑتیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چار وکٹیں گرنے کے بعد فوادعالم اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور آگے بڑھایا۔

قومی بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویزکے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کیرئیر کی سنچری بنائی۔لیکن دونوں ہی اچھی اننگز کھیلنے کے بعد آوٹ ہو گئے،ان کے بعد کوئی اور کھلاڑی قومی ٹیم کو جیت دلوانے کیلیے پچ پر قیام کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ۔

نیوزی لینڈ کے373رن کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 271 رنزپرآؤٹ ہوگئی۔ فوادعالم کی 11 سال بعد سنچری بھی قومی ٹیم کوشکست سے نہ بچا سکی۔

دوسری اننگز میں فوادعالم 102 رنزبناکرٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان محمدرضوان 60، اظہرعلی 38، فہیم اشرف 19 رنزپرآؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ نے2ٹیسٹ میچزکی سیریزمیں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو101رنز سے شکست دی اورآئی سی سی ریکنگ میں پہلی مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیوزی لینڈ نے دس وکٹوں پر431 رنز بنائے ۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 431 رنز کے جواب میں 239 رنز بنائے تھے ۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگ کا آغازکیا اور180 رنز بنا کراننگز ڈیکلیئرکر دی تھی، پاکستان کو جیت کیلیے 373 رنز کاہدف دیا لیکن پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 271 رنز بنا کرآوٹ ہوگئی تھی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔