کراچی: کورنگی تھانے کی سرپرستی میں شہر بھر میں یومیہ لاکھوں روپے مالیت کا مضر صحت گٹکا سپلائی۔
کورنگی نمبر 1ایس ایریا میں نصف درجن سے زائد کارخانے مضر صحت گٹکا ماوا تیار کر کے شہر کے 4ضلعوں میں سپلائی کر رہے ہیں۔
تھانہ کورنگی کے ہیڈ محرر اور دیگر افسران مضر صحت گٹکا ماوا کے کارخانے چلانے والے با اثر مافیا سے ہفتہ لاکھوں روپے وصولی کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ضلع کورنگی کے انٹیلی جنس افسر نے انکشاف کیا ہے کورنگی1نمبر ایس ایریاکی گودھرا کالونی میں واقع نجی ہوٹل کے برابر میں با با نامی شخص اپنا گٹکے اور ماوے کا کارخانہ چلا رہا ہے جبکہ ایس ایریا میں واقع بچوں کے گراؤنڈ کے اطراف 4سے زائد مضر صحت گٹکا ماوے کے کارخانے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا تیار کر کے ضلع کورنگی،ضلع ایسٹ،ضلع ساؤتھ اور دیگر علاقوں میں سپلائی کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق گٹکا ماوا مافیا سے تمام معملات کورنگی تھانے کا ہیڈ محرر وسیم طے کرتا ہے جوکہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن کا ہی رہائشی ہے اور تمام تر معملات طے کرتا ہے ۔
با خبر ذرائع کا کہنا ہے مزکورہ مضر صحت گٹکے ماوا بنانے والی مافیا عرصہ دراز سے کارخانے چلا رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی نمر 1ایس ایریا گودھرا کالونی میں موجود گٹکے کے ڈیلر مختلف اقسام کے انڈین گٹکے جن میں جے ایم ،ون ٹو ون ،رجنی اور دیگر انڈین گٹکا بھی حب چوکی میں موجود اپنے کارندوں کے ذریعے کروروں روپے کا مال کنٹینرز میں لوڈ کرواکر کورنگی ایس ایریا گودھرا کالونی میں موجود اپنے گوداموں میں ڈمپ کرتے ہیں اور پھر شہر بھر میں سپلائی کرتے ہیں ۔ جبکہ کورنگی تھانے کی پولیس افسران کی جانب سے دباؤں آنے پر ان کارخانوں کے خلاف نمائشی کاروائی کی جاتی ہے اور دوسرے دن وہی کارخانے دوبارہ سے مضر صحت گٹکا ماوا تیار کر کے شہر بھر میں سپلائی کرتے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی 1نمبر ایس ایریا گودھرا کالونی میں مضر صحت گٹکے اور ماوے کے کارخانے بابا اور احمد پایا نامی جرائم پیشہ افراد چلاتے ہیں اور کورنگی تھانے کے ہیڈ محرر کے ساتھ بھی تمام معاملات یہی دو بندے طے کرتے ہیں جبکہ متعدد انٹیلی جنس رپورٹیں موجود ہونے کے باوجود کورنگی پولیس مزکورہ کارخانوں کو بند کرنے کے بجائے مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔
با خبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں جن میں کورنگی، کراسنگ،مہران ٹاؤن ،اللہ والا ٹاؤن ،پی این ٹی کالونی ،قیوم آباد ضلع کورنگی اور ضلع ساؤتھ میں بھی مضر صحت گٹکا ماوا ان ہی کارخانوں میں تیار کر کے سپلائی کیا جاتا ہے ۔