بھارتی دارالحکومت نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کا آغاز کرفیو سے ہوگا۔
بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے کیسز سامنے آنے کے بعد نئی دلی اور ممبئی میں سال نو کے آغاز پر کرفیونافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ دیگر ریاستوں میں بھی سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔
نئی دلی میں آج اوریکم جنوری کو کرفیو رات 11 تا صبح 6 تک بجے نافذ رہےگا جبکہ ممبئی میں بھی ان ہی اوقات میں کرفیو نافذ کیا جائے گا۔بھارت کے دونوں شہروں میں رات 11 بجے کے بعد نئے سال کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ 2 لاکھ سے زائد ہے جب کہ ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ کے قریب ہیں۔