سب انسپیکٹر محمد بچل قاضی نے شاھ حسين کی حدود میں کاروائی کرکہ ملزم نسیم لانگاھ کو 24 گھنٹوں کے اندر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
سب انسپیکٹر محمد بچل قاضی نے شاھ حسين کی حدود میں کاروائی کرکہ ملزم نسیم لانگاھ کو 24 گھنٹوں کے اندر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

بیوی کوقتل کرنےوالاشوہر24گھنٹوں میں گرفتار

خیرپور پولیس نے  شاہ حسين کی حدود میں کاروائی کرتے ہوئے  بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا ملزم سے بغیر لائسنس اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے.

ایس ایس پی خیرپور امیر سعود مگسی کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سب انسپیکٹر محمد بچل قاضی نے شاہ حسين کی حدود میں کاروائی کرکہ ملزم نسیم لانگاھ کو 24 گھنٹوں کے اندر اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس  پسٹل اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں ۔ گرفتار ملزم نے کل اپنی بیوی کو قتل کیا تھا اور فرار ہوگیا تھا۔

خیرپور پولیس نے واقعے کا مقدمہ نمبر 293/2020 دفع 302 کے تحت تھانہ بی سیکشن پہ درج کر کے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کردی ہے۔