بحریہ ٹاون بلاک آٹھ فلیٹ نمبر65کے فورتھ فلور میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق۔ گڈاپ ٹائون پولیس کے مطابق بیٹے نے ماں اور ملازم پر فائرنگ کی اور خود بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔
ابتدائی طور پرگڈاپ ٹائون پولیس کا کہنا تھا کہ بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھاجس کے باعث یہ واقع پیش آیا ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ، شمائل ، 45 سالہ سلمی اور ملازم 24 سالہ فاروق کے نام سے کی گئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نےرات سےوالدہ کویرغمال بنایاہواتھا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بر آمد کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
ایدھی ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن میں گھر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والی ماں ،بیٹے اور ملازم کی لاشوں کو ایدھی ایمبولینسس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔