ایس ایچ اوچاکیواڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار جعلی پولیس اہلکاروں کے قبضہ سے 2عدد پولیس بیجز،1عدد پولیس لائٹ٫ 1 عدد پولیس سائرن اور ایک پرائیویٹ گاڑی نمبر ADY-090سفید کلر کی کلٹس کار کو قبضہ میں لے لیاگیا ہے ۔
ایس ایچ اوچاکیواڑہ کے مطابق جعلی پولیس اہلکاروں کو خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئےگرفتارکیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے جعلی پولیس اہلکاروں میں نصیب اللہ ولد سید عبدل غنی اور خرم ولد عتیق الرحمن شامل ہیں۔
گرفتارملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 02/2021 بجرم دفعہ 353/170/171 درج کر دیا گیا ہے اور ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے .