ایس ایس پی کورنگی نے باپ کا کرادار ادا کرتے ہوئے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے شہید کی بیٹی کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
ایس ایس پی کورنگی نے باپ کا کرادار ادا کرتے ہوئے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے شہید کی بیٹی کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

ایس ایس پی کورنگی اوردیگرپولیس افسران کی شہید ہیڈ کانسٹیبل کی بیٹی کی شادی میں شرکت

ایس ایس پی کورنگی شاہ نواز چاچڑ ، ڈی ایس پی لانڈھی ‘ایس ایچ او لانڈھی اور ایس ایچ او عوامی کالونی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہیڈ کانسٹیبل اصغر کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی شاہ نواز چاچڑکا کہنا تھا کہ شہید ہمارا سرمایہ اور فخر ہیں ان کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے دولہے کو سلامی دی گئی اور شہید ہیڈ کانسٹیبل اصغر کی بیٹی کے سر پر دست شفقت رکھا۔

ایس ایس پی کورنگی نے باپ کا کرادار ادا کرتے ہوئے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھتے ہوئے شہید کی بیٹی کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ رخصت کیا۔