پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔فائل فوٹو
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔فائل فوٹو

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے سرکی قیمت مقرر

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی،اس حوالے سے ایک پوسڑ سامنے آیا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج ایک ماہ سے زائد عرصہ سےجاری ہے، مطالبات منظور نہ ہونے پر کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج شدید تر ہوتا جارہا ہے،اس دوران بھارتی پنجاب کے شہر موہالی میں نامعلوم شخص نے وزیراعلی امریندر سنگھ کے سرکی قیمت مقررکرنے سے متعلق ایک پوسٹرلگایا ہے۔

پوسٹرمیں درج ہے کہ وزیراعلیٰ امریندر سنگھ کوقتل کرنے والے شخص کو 10 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا۔ پولیس نے پوسڑ قبضہ میں لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔