لطیف آباد A-سیکشن تھانے کی کاروائی گزشتہ 1 ماہ سے زائد عرصہ سے لاپتہ لڑکی بازیاب کرالی گئی ۔
اس حوالے سے لڑکی کے بھائی رانا نعمان علی ولد رانا پرویز اقبال نے تھانہ A-سیکشن میں اپنی بہن صباء کے اغوا ہونے کا مقدمہ درج کروایا تھا ۔لڑکی کے بھائی کا کہناتھا کہ ایک ماہ قبل میری بہن صباء کو نامعلوم افراد نے اغواء کرلیا تھا . جس کا مقدمہ میں نے تھانہ A-سیکشن میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرایا تھا ۔
اس حوالے سے تھانہ A-سیکشن پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے مغویہ صباء کی بازیابی کیلئے اور نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے تفتیش شروع کی, اس دوران مغویہ کے جن لڑکوں سے روابط تھے ان کی معلومات لی گئی اور انہیں شامل تفتیش کیا گیا اور کراچی سے محمد شارق صدیق ولد محمد اقبال صدیقی کو گرفتار کیا۔
تھانہ A-سیکشن پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو مختلف شواہد ملنے کے بعد بل آخر تقریباً 1 ماہ سے زائد عرصہ میں پولیس کو کامیابی حاصل ہوئی اور مغویہ صباء کو بازیاب کرالیا گیا. پولیس کی جانب سے بازیاب کروائی گئی لڑکی کو جج صاحب کے روبرو پیش کیا جائیگا اور 164 کا بیان لیا جائیگا۔