نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمے داری داعش پرعائد کی۔فائل فوٹو
نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمے داری داعش پرعائد کی۔فائل فوٹو

نائیجر میں خون آشام حملے۔ 109 افراد ہلاک

افریقی ملک نائیجر میں مسلح افراد کے دو حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افریقی ملک نائیجر میں دو گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کیاجس کے نتیجے میں مجموعی طورپر109 افراد ہلاک اور17 زخمی ہوگئے۔

پہلا حملہ نائیجر کے گاؤں کومبانگو گاؤں میں ہوا جس میں 69 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا حملہ زارو مداریے میں کیا گیا جہاں 40 افراد ہلاک ہوئے جب کہ دونوں واقعات میں مجموعی طور پر17 افراد زخمی ہوئے۔

نائیجر کے سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کی ذمے داری داعش پرعائد کی ہے تاہم داعش کی جانب سے کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ اس علاقے میں داعش نے پہلے بھی پُرتشدد کارروائیاں کی ہیں۔

گزشتہ برس بھی نائجر میں فرانس سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 6 سیاح، مقامی گائیڈ اورڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔