پاکستان کے چار باؤلرز نے رنز دینے کی سنچری مکمل کی۔فائل فوٹو
پاکستان کے چار باؤلرز نے رنز دینے کی سنچری مکمل کی۔فائل فوٹو

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان نے ریکارڈ برابرکردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں ایکسٹرا رنز دینے میں بھرپور’فیاضی‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا 25سال پرانا ریکارڈ برابرکردیا ۔

تفصیلات کے مطابق 64ایکسٹراز دینے والی ٹیم نے تاریخ میں سب سے زیادہ 17وائیڈز کا ”اعزاز“ بھی حاصل کر لیا، نسیم شاہ ایک ٹیسٹ اننگز میں دوسرے مہنگے ترین پاکستانی باؤلر بن گئے جبکہ رواں صدی میں گرین شرٹس کیخلاف سب سے زیادہ 13شراکتوں میں 300یا زائد رنز بنے۔

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے چار باؤلرزنے رنز دینے کی سنچری مکمل کی، ظفرگوہرنے 159اور نسیم شاہ نے 141رنز دئیے اور کوئی وکٹ نہ حاصل کرپائے، فہیم اشرف نے 106، شاہین شاہ آفریدی نے 101 اور محمد عباس نے 98رنز دے کر دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

پارٹ ٹائم باؤلرز میں سے شان مسعود نے 2اور حارث سہیل نے ایک اوورکیا،بے جان باؤلنگ اور ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے کیویز کو4.15کی اوسط سے رنز بنانے کا موقع ملا۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس باؤلرز کو دوسرے میچ کیلئے ”بھرپور“ تیاری کرانے کے بعد دوسرے ٹیسٹ سے قبل ہی رخصت پر پاکستان واپس آ گئے تھے۔