شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔فائل فوٹو
شہر میں بارش کا امکان نہیں ۔ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔فائل فوٹو

کراچی میں دو سے تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں دو سے تین روز کے دوران سردی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں درجہ حرارت میں آج سے اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت آج سے ڈبل فگرز میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جنوری میں موسم خشک اور معتدل سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال موسم سرما طویل ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال موسم سرما مارچ کے پہلے ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان کے بالائی پہاڑوں پر تیسرے روز بھی برفباری جاری ہے جبکہ بلوچستان کے شمالی علاقے بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت زیارت میں منفی 14، قلات منفی 13، کوئٹہ منفی 10، استور منفی9، مستونگ منفی8، اسکردو منفی7، چمن منفی 5، پشاور میں 5، کراچی اور لاہور میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔