بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکال لیاگیا۔فائل فوٹو
بلڈنگ میں موجود افراد کو باہر نکال لیاگیا۔فائل فوٹو

وفاق کی جانب سے 50فائرٹینڈرز کراچی کے حوالے

وفاقی حکومت کی جانب سے 50فائرٹینڈرز اور2باؤزر کراچی  انتظامیہ کے حوالے کر دیے گئے ۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائر ٹینڈرز اور باؤزر کراچی کےلیے وزیراعظم کی طرف سے تحفہ ہے۔

کراچی کے لیے ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے 50 جدید فائر ٹینڈرز اور2 واٹر باؤزرز خریدے گئے ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ فائرانجنز کی دیکھ بھال ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے۔ 18ہزار لیٹر کے باوزر جدید ترین ہیں اور اس معیار کے فائر ٹینڈرز کراچی میں پہلے نہیں آئے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جوائنٹ ونچر ہونے جارہا ہے۔ جوائنٹ ونچر سی پیک کے تحت ہوگا۔

اس موقع پر اس عمر کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام نظر آئے گا۔ پپری تک متبادل ریلوے لائن ڈالی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی سے اگست تک گرین لائن بس نظام چلتا ہوا نظر آئے گا۔

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں میں رخنہ اندازی برداشت نہیں ہوگی۔ گرین لائن بس کیلئے ٹینڈر کردیا گیا ہے۔

کراچی کے فور منصوبہ وفاق کے حوالے کردیا گیا ہے اور ٹائم لائن کے ساتھ تمام منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔گرین لائن منصوبے کیلیےبسیں جون 2021تک پہنچ جائیں گی۔