اسٹیل ملزکے سی ای او کے گھر کے باہر احتجاج اور دھرنا دو روز سے جاری ہے،برطرف ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج مقدمے میں مجموعی طورپر اسٹیل ملز یونین کے 27 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں ہنگامہ آرائی سمیت دیگر دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔
سی ای او سمیت کئی افسران گھرپرموجود تھے جبکہ مظاہرین نے مین گیٹ کی کنڈی لگا دی۔ ملازمین کے بیوی بچوں کی بڑی تعداد سراپا احتجاج ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیل ٹاؤن میں سی ای او پاکستان اسٹیل مل کے گھر پراہم اجلاس ہو رہا تھا۔احتجاج کی اطلاع پر پولیس اور رینجرزکی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ مظاہرین نے برطرفی اور تنخواہ بند ہونے پردھرنا دیا جو ابھی تک جاری ہے۔
واضع رہے ایک ماہ قبل بھی پاکستان اسٹیل ملز کی ٹریڈ یونینز اورآفیسرزایسوسی ایشنز نے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف جناح گیٹ اسٹیل ملز پر دھرنا دیا تھا۔نومبر 2020 میں پاکستان اسٹیل ملزم نے 4 ہزار 544 ملازمین کو فارغ کر دیا کر دیا تھا۔